اسحاق ڈار کا 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا

0 11

پاک بھارت کشیدگی کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی رابطہ کاری مہم جاری ہے۔

اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 8 ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا اور بھارت کے الزامات اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر بھی بریفنگ دی۔

اسحاق ڈار نے برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، مصر، قطر اور آزربائیجان کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کر کے انہیں اعتماد میں لیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.