خالی اسامیوں پر دو لواحقین میں درجہ چہارم کے آرڈرز تقسیم

0 117

ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین نے لواحقین کوٹے کے تحت محکمہ ریونیو کی خالی اسامیوں پر دو لواحقین میں درجہ چہارم کے آرڈرز تقسیم کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی محمدحسین کو لواحقین نے بتایا کہ والد کی وفات کے بعد ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آچکی تھی اور ہم محنت مزدوری کر کے اپنے گھر کا گزر بسر کر رہے تھے ہم کمشنر نصیرآباد ڈویڑن بشیر احمد بنگلزئی ڈپٹی کمشنر کچھی محمد حسین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں لواحقین کوٹے پر ہمارا حق فراہم کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کچھی محمدحسین نے کہاکہ کمشنرآباد نصیرآباد ڈویڑن بشیر احمد بنگزئی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کی خالی آسامیوں پر لواحقین کوٹے کوپر کرنے کے لیے عمل درامد کو یقینی بنایا جا رہا ہے اب آپ پر لازم ہے کہ سرکاری ملازمت کے آرڈر کاپی ملنے کے بعد اپنی ذمہ داریاں خلوص دل سے ادا کریں غیر حاضری کے عمل سے اجتناب کریں اور دفاترز میں اپنی خدمات کی انجام دہی میں کسی قسم کی لاپرواہی ہرگز نہ برتیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.