بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام برداشت نہیں کر سکتے،جے یو آئی
جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کوئٹہ کے مسائل کا نوٹس لے کر خصوصی اقدامات اٹھائیں ، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام برداشت نہیں کر سکتے ، کوئٹہ میں پانی بجلی گیس اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے عوام بلوچستان سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم سے کافی توقعات رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سابقہ سست رو منصوبوں کا نوٹس لے کر عوام کو ریلیف فراہم کریں، مردم وخانہ شماری میں کوئٹہ کی آبادی کی کمی ، سیلاب متاثرین فنڈ کی فراہمی کے حوالے سے خصوصی فیصلے کریں ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا محمد ہاشم خیشکی ، حاجی محمد شاہ لالا، مفتی عبد السلام رئیسانی مولانا عبد الاحد محمد حسنی مولانا حکیم حبیب اللہ حافظ عبد الحق حقانی مولانا محمد اشرف جان مفتی غلام نبی محمدی مفتی عبد الغفور مدنی حاجی ولی محمدبڑیچ حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ چوہدری محمد عاطف میر فاروق لانگو حافظ مجیب الرحمن ملاخیل سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ سالار حافظ سید سعداللہ آغا مفتی نیک محمد فاروقی مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حافظ سراج الدین مفتی رحمت اللہ حاجی قاسم خان خلجی مولانا مفتی محمد ابوبکر حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ ملک عبداللہ خان ناصر حاجی عبداللہ سلیمان خیل حافظ رحمان گل حافظ دوست محمد اور دیگر نے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہر دور میں ضلع کوئٹہ کے عوام اور نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ، پچھلے سال سیلاب نے ہنہ اوڑک، سریاب اور کوئٹہ کے اکثر علاقوں کوتباہ کرکے رکھ دیا، دفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اعلانات کئے مگر اس پر عمل درآمد تاحال نہ ہوسکا۔انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہر وقت کوئٹہ کے عوام کے ساتھ وعدے کے گئے مگر عملدرآمد نہیں ہوا۔