ساکران کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
حب کے علاقے ساکران کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق ساکران کے علاقے میں دو نمبر نالی کے مقام پر فائرنگ سے30سالہ بلال احمد زخمی ہوگیا جنھیں سول حب منتقل کردیا گیا جہاں انھیں طبی امداد کی فراہمی کے کراچی ریفر کردیا جودوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔