ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا فیصلہ، اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا

0 4

ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نےکم از کم پنشن میں اضافہ کر دیا۔

پیر کو وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ای او بی آئی کی 3 سہ ماہیوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای او بی آئی نے 2024-25 میں 116 ارب روپے کی آمدن حاصل کی، ای او بی آئی کی آمدن میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

ای او بی آئی نے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11500 کر دی
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای او بی آئی نے کم از کم پنشن 10 ہزار سے بڑھا کر 11500 کر دی ہے۔ 10 ہزار سے زائد پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہو گا۔

⁠پنشن میں اضافے کا باقاعدہ اعلان یکم مئی کو یوم مزدور پر کیے جانے کا امکان ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ 10 سے کم ملازمین والے اداروں کو ای او بی آئی قانون میں شامل کرنے کی تجویز ہے، زرعی، گھریلو، مالیاتی اور قانونی ادارے بھی کوریج میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.