پاکستان اور افغانستان کے درمیان آخری ون ڈے ہفتہ کو ہوگا

0 194

جمعرات کو پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہفتہ 26 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

پاکستان کو میچ میں فتح کے لئے آخری اوور میں گیارہ رنز درکار تھے ،نسیم شاہ نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنے ٹیم کو فتح دلائی۔

آل رائونڈر شاداب خان کو شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.