راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبہ پنجاب میں ترقی کا سنگ میل ہوگا، اراکین پارلیمنٹ

0 6

قومی اور پنجاب اسمبلی کے اراکین نے صوبائی حکومت کے راولپنڈی سے لاہور تک بین الاقوامی معیار کے بلٹ ٹرین منصوبے کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پنجاب کی ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا۔

ملک کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ راولپنڈی سے لاہور تک بین الاقوامی معیار کی بلٹ ٹرین منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے تحت راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین کا منصوبہ پنجاب کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین نے کہا کہ پنجاب کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، نواز شریف کا ویژن تھا کہ پاکستان میں بلٹ ٹرین منصوبے کا آغاز کیا جائے اس بارے میں سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اس عظیم منصوبے کی تکمیل کے لیے ممکنہ طور پر اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جلد اس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعظم شہباز شریف رکھیں گے، یہ منصوبہ ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

سابق سنیٹر چوہدری تنویر خان کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آتی ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا جدت کی طرف گامزن ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی نزہت صادق کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پنجاب کو ترقی یافتہ صوبہ بنا دیا ہے، سنیٹر ناصر محمود بٹ کا کہنا تھا کہ دنیا ٹرانسپورٹ کے جدید نظام سے ترقی کرتی ہے، بلٹ ٹرین منصوبے اس کی ایک روشن مثال ہے۔

رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ بلٹ ٹرین سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

اسی طرح رکن صوبائی اسمبلی ملک افتخار کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سے لاہور تک بلٹ ٹرین منصوبہ عوام کی تقدیر کو بدل دے گا۔

مسلم لیگ(ن) کے سینئیر رہنما حاجی پرویز نے کہا کہ بلٹ ٹرین کے منصوبے کی تکمیل سے فیول اور وقت کی بچت ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.