نیب کو بطور آلہ کار مخصوص افراد کیخلاف بےرحمی سے استعمال کیا گیا، سپریم کورٹ

0 106

سپریم کورٹ نے نگراں وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر نیب اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

 

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ احد چیمہ کے کیس کی ازسرنو تحقیقات کی گئیں، دوبارہ تحقیقات میں نتیجہ نکلا کہ احد چیمہ پر نیب کا کیس بنتا ہی نہیں۔ ، سپریم کورٹ کا، برہمی کا اظہار

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ احد چیمہ تین سال جیل میں رہے اب نیب کہتا ہے کیس ہی نہیں بنتا، احد چیمہ کے جیل میں گزارے تین سال کا مداوا کون کرے گا؟ نیب رویے کی وجہ سے بریگیڈیر اسد منیر نے خود کشی کر لی، اسد منیر انتقال کے بعد عدالت سے بری ہوگئے، نیب ایماندار لوگوں کیساتھ اس قسم کا رویہ کیوں رکھتا ہے؟

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ نیب میں پراسیکیوٹر رہا ہوں اس لیے سسٹم سے اچھی طرح واقف ہوں، نیب میں بلیو، ییلو اور ڈارک روم بنائے گئے ہیں جن کا مقصد صرف سیاست ہے۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ نیب اقدامات کی وجہ سے ادارے کا وقار اور عوام کا اعتماد متاثر ہوا ہے، اچھی اور ذمہ دار حکومت کے لیے لازمی ہے ملکی احتساب کا ادارہ غلط مس لیڈ نہ ہو، نیب اپنی کارکردگی کو قانون میں دیئے گئے مقاصد کو مد نظر رکھ کر بہتر کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.