قازقستان کے تجارتی وفد کا میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کیلئے کے پی ٹی کا دورہ

0 14

قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کے لیے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا دورہ کیا اور میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں خصوصی دلچسپی لی۔

رپورٹ کے مطابق قازقستان کے اعلیٰ تجارتی وفد نے کراچی پورٹ ٹرسٹ صدر دفتر کا دورہ کیا، جہاں وفد کو کے پی ٹی نے اس موقع پر انفرا اسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کے بارے میں بریف کیا۔

قازقستان کے وفد نے کراچی پورٹ کے نجی ٹرمینلز کا بھی دورہ کیا اور آپریشنز کا معائنہ کیا، قازقستان کے 9 افراد پر مشتمل وفد کا تعلق قازقستان کے ریلویز اور ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق وزارت سے ہے۔

دورے کا مقصد پاکستان کی میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کا فروغ ہے اور ایسے منصوبوں کی تلاش ہے جن میں وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرسکیں۔

قازقستان کا تجارتی وفد کراچی میں 7 روزہ دورے پر ہے اور اس دوران کے پی ٹی کے میری ٹائم بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے میں انہوں نے خصوصی دلچسپی لی، پورٹ کنیکٹیویٹی منصوبے پر بھی غور کیا گیا جو تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اشد ضروری ہے۔

تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر بھی وفد نے تبادلہ خیال کیا اور وفد نے کے پی ٹی کے منصوبوں کو سراہا اور دلچسپی کا اظہار کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.