نیٹ فلکس کا پاس ورڈ شیئرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پاکستان میں شروع
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈاؤن کے سلسلے کا آغاز فروری میں کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین سے شروع ہوا تھا جسے بعد میں امریکا سمیت دیگر ممالک تک توسیع دی گئی۔
اگر آپ اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ دوستوں یا رشتے داروں سے شیئر کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ اس کے خلاف کمپنی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 20 جولائی سے ہر ملک میں پاس ورڈ شیئرنگ کی روک تھام کی جائے گی۔ اپریل سے جون 2023 کے دوران نیٹ فلکس کے صارفین کی تعداد میں لگ بھگ 60 لاکھ کا اضافہ ہوا۔