واٹس ایپ جلد ہی جدید ٹیکسٹ فارمیٹنگ متعارف کر ادے گا

0 108

ٹیکسٹ فارمیٹنگ اپنے پیغام کا فہم واضح انداز میں فراہم کرنے کا ایک عام سا طریقہ ہے۔ لیکن یہ سہولت ہمیشہ ہماری پیغام رساں ایپ میں دستیاب نہیں ہوتی۔

واٹس ایپ پر ویسے تو بنیادی ٹیکسٹ فارمیٹ جیسے کہ بولڈ، اِٹالک اور اسٹرائیک تھرو پہلے ہی موجود ہیں جن تک آئی فون اور اینڈرائیڈ پر اسکرین کو کچھ دیر تک دبائے رکھ کر رسائی ہوجاتی ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن جلد ہی کوٹس ” ” اور بُلیٹ لسٹ کے لیے سائنٹیکس پر مبنی فارمیٹنگ کا فیچر
متعارف کرانے جارہی ہے۔

فارمیٹنگ کا یہ آپشن کوئی نیا آپشن نہیں ہے، سلیک اور گوگل چیٹ جیسی ایپس میں سائنٹیکس ایک فارمیٹنگ بار کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ واٹس ایپ بھی بنیادی فارمیٹنگ کے لیے سائنٹیکس کو سپورٹ کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.