دوسرا ون ڈے، افغانستان کا پاکستان کیخلاف پُراعتماد آغاز

0 127

دونوں ٹیمیں ہمبنٹوٹا میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں ،افغانستان نے پاکستان کے خلاف بغیر کسی وکٹ گنوائے 9 اوورز میں 45 رنز بنالئے، میچ جاری ہے

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

پہلے ون ڈے میں ریٹائر ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں انکی جگہ ریاض حسن اور شاہد کمال کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.