ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، وکٹر ایکسلسن بی ٹاپ 16 راؤنڈ میں پہنچ گئے
ڈینش نامور بیڈمنٹن سٹار اور ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن کا چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں مقابلہ تائیوان کے چو ٹائین چن سے ہوگا۔
ڈنمارک کے نامور بیڈمنٹن سٹار اور ٹاپ سیڈڈ وکٹر ایکسلسن بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
بی ڈبلیو ایف ورلڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں جاری ہیں ۔
کوپن ہیگن کے رائل ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں 29 سالہ ڈینش بیڈ منٹن سٹار وکٹر ایکسلسن نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےفرانسیسی حریف کھلاڑی کرسٹو پوپوف کو سٹریٹ سیٹس میں 6-21 اور 8-21 سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔