بنگلادیش میں خواتین کمیشن کی تحلیل کا مطالبہ بنگلادیش ميں مذہبی جماعتوں کے اتحاد نے خواتین کمیشن کی تحلیل کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بنگلادیش کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد نے خواتین کی کمیشن کی سفارشات کو اسلام کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کے نتیجے میں ان کی حکومت کے سقوط کے بعد نوبل انعام یافتہ دانشور محمد یونس کی انتظامیہ نے تشکیل دیا تھا۔ حفاظت اسلام نامی تنظیم کے رہنما نے اصلاحات کے لئے کمیشن کی سفارشات کو اسلام کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عورتوں اور مردوں میں برابری کا نظریہ مغرب کا دیا ہوا ہے۔ جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی کمیشن کی سفارشات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف کمیشن کی سربراہ شیرین پروین حق نے خوتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کمیشن کی سفارشات کو باقی رکھنے پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق بنگلادیش کی مذہبی جماعتوں کے اتحاد نے خواتین کی کمیشن کی سفارشات کو اسلام کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خلاف ملک گیر مہم کے نتیجے میں ان کی حکومت کے سقوط کے بعد نوبل انعام یافتہ دانشور محمد یونس کی انتظامیہ نے تشکیل دیا تھا۔ حفاظت اسلام نامی تنظیم کے رہنما نے اصلاحات کے لئے کمیشن کی سفارشات کو اسلام کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ عورتوں اور مردوں میں برابری کا نظریہ مغرب کا دیا ہوا ہے۔
جماعت اسلامی بنگلادیش نے بھی کمیشن کی سفارشات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری طرف کمیشن کی سربراہ شیرین پروین حق نے خوتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے کمیشن کی سفارشات کو باقی رکھنے پر زور دیا ہے۔