پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کو عوام کی نظروں سے دور کرنے کی کوشش پچھلے 22 ماہ سے جاری ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی جیل میں بیٹھ کر روز پہلے سے زیادہ قدآور ہو رہا ہے، ہم تباہی کے گڑھے میں گرچکے ہیں جس سے پوری قوم کو باہر نکلنا ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہاکہ بانی کو جیل میں اخبار نہیں دیا جاتا، بانی پی ٹی آئی کی 6 ماہ میں اپنے بچوں سے صرف 2 بار بات کرائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دشمن سے جنگ قوم لڑا کرتی ہے، سپاہیوں کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہوتی ہے، بانی کی اہلیہ کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں لیکن پھر بھی 20 ماہ سے جیل میں ہیں۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مجھے جیل سے 2 میل دور روک لیا جاتا ہے، بانی کی بہنوں کو روک لیا جاتا ہے۔