ونسٹن سلیم اوپن، ڈ بورنا ، لاسلو، رچرڈ کوارٹر فائنل میں داخل
بورنا چورچ نے مائیکل مو کو،ونسٹن سلیم نے لاسلو جیرے نے الیکس مشیلسن کو، رچرڈ گیسکٹ نے امریکا کے برینڈن ناکشیما کومات دی
ونسٹن سلیم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں کروشیا کے کھلاڑی بورنا چورچ نے مائیکل مو 4-6، 7-6(7-3) اور 3-6سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، جہاں ان کا مقابلہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی جان مینوئل سیرنڈولو سے ہوگا ۔
ونسٹن سلیم کے ایک اور میچ میں سربیا کے لاسلو جیرے نے امریکی حریف کھلاڑی الیکس مشیلسن کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 4-6 سے پچھاڑ کر ٹاپ 8 راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
سربین فاتح کھلاڑی کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی سیباسٹین بیزسے ہوگا۔
فرانسیسی ٹینس کھلاڑی رچرڈ گیسکٹ نے بھی ٹاپ 16 رکاوٹ بھی عبور کر لی ، انہوں نے امریکا کے برینڈن ناکشیما کو 6-2، 4-6 اور 4-6 سے مات دی۔