ملک میں شرح غربت 42.4 فیصد تک رہنے کا امکان، 1کروڑ افراد کے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہونے کا خدشہ

0 15

رواں مالی سال پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 42.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے اور مزید 19لاکھ افراد غربت کا شکار ہوں گے، دیہی علاقوں میں تقریباً ایک کروڑ افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

عالمی بینک کی پاکستان سے متعلق پاورٹی اینڈ ایکویٹی رپورٹ اورڈویلپمنٹ اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت مستحکم ہے، رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.7فیصد رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شہری علاقوں میں غربت کی شرح 22.8 فیصد اور د یہی علاقوں میں 49.6 فیصد ہے، سرکاری سطح پر غربت کی شرح مختلف ہے اور رواں برس 25.4 فیصد شرح ہےاور آئندہ مالی سال غربت کی شرح 24.8فیصد ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ صنعت اور خدمات کے شعبوں نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں تنزلی رہی جبکہ مہنگائی میں کمی کے باوجود لوگوں کی قوت خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.