جعلی ویزوں پر آنے والے 21 بھارتی طلبا امریکہ سے ڈی پورٹ

0 170

بھارتی طلبا سے متعلق کارروائیاں امریکی ریاستوں اٹلانٹا ، شکاگو اور سان فرانسسکو کے ائیرپورٹس پر کی گئیں،بے دخل بھارتی طلبا پر امریکا میں داخلے پر 5 سال کی پابندی عائد

21 بھارتی طلبا جعلی ویزوں اور یونیورسٹیوں کے لیٹر کی آڑ میں امریکا میں داخل ہونا چاہتے تھے۔ بھارتی طلبا کا تعلق ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہے۔

بھارتی طلبا کے امریکی امیگریشن حکام نے موبائل فون اور واٹس ایپ ریکارڈ چیک کئے ، بڑی تعداد میں جعلی ویزوں اور کاغذات پکڑے جانے پر بھارت کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا

امریکا نے 2018 میں 129 اور 2019 میں کینیڈا نے 150 بھارتی طلبا کو جعلی ویزوں کی وجہ سے ڈی پورٹ کیا تھا۔

امریکا نے 2019 میں 130 بھارتی شہریوں کو جعلی ویزے کے باعث گرفتار کیا اور سزا سنائی تھی، 2022 اور رواں سال میں کینیڈا نے 700 بھارتی طلبا کو ڈی پورٹ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.