یوکرین جنگ مغربی ممالک نے مسلط کی، صدر پوٹن

0 103

روسی صدر نےپہلی بار برکس کے اجلاس میں کہا کہ ہم یوکرین جنگ کو ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کن شرائط پر ایسا کرنا چاہتے ہیں۔

روسی صدر کے یوکرین جنگ خاتمے کا عندیہ اس پیشرفت کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ڈنمارک اور ہالینڈ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ۔

یوکرین کے صدر متعدد بار مغربی ممالک سے ایف-16 طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کرتے آئے ہیں تاکہ روس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی جاسکے تاہم امریکا اور برطانیہ ٹالتے آئے ہیں۔

ڈنمارک اور ہالینڈ سے ایف 16 طیاروں کی فراہمی کے معاہدے پر یوکرین کے صدر نے کہا کہ اب روس سے جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

یاد رہے کہ حالیہ دو روز میں یوکرین کے ڈرون حملوں کے باعث روس میں تین سے زائد ہلاکتیں ہوئیں اور ماسکو کے انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر پروازوں کو معطل کرنا پڑ گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.