بھارتی فوج کا ایک اور پراپیگنڈا: 2 شہریوں کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ

0 6

بھارتی فوج کی جانب سے ایک اور پراپیگنڈا کرتے ہوئے 2 شہریوں کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ 2 شہری سرگی وارڈ گاؤں سے لاپتہ ہیں، جن کے نام ملک محمد فاروق ولد ملک صادق اور محمد دین ولد جمال دین ہیں، دونوں باغ کے رہنے والے ہیں اور کل شام سے لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے یہ پہلی بار نہیں ہوا، ہمسایہ ملک پہلے بھی مختلف پروپیگنڈوں کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے لیکن اسے ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے خونریز دہشتگرد حملے میں 27 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے، پاکستان پر حملے کے الزامات کے بعد بھارتی فوج نے ایک نیا واویلا شروع کر رکھا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.