سام سنگ 320 اور 440 میگا پکسل کیمرہ متعارف

0 96

کمپنی 50 اور 200 میگا پکسل کے جدید ٹیکنالوجی اور سینسر سے لیس کیمروں کے علاوہ پہلی بار 320 اور 440 میگا پکسل کیمرے بھی بنانے میں مصروف ہے۔

سام سنگ نے جنوری 2023 میں 200 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل فونز کو پہلی بار متعارف کرایا تھا۔کمپنی نے ایس 23 میں پہلی بار 200 میگا پکسل کیمرے دیے تھے۔

کمپنی اپنے متعدد فونز میں اگرچہ 50 میگا پکسل اور اس سے بھی زائد میگا پکسل کے کیمرے پیش کر چکی ہے لیکن اب کمپنی 50 میگا پکسل کے نئے جدید سینسرز سے لیس کیمرے بنا رہی ہے۔

سام سنگ کی اپڈیٹس دینے والے ٹیکنالوجی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی کمپنی اس وقت 50، 200، 320 اور 440 میگا پکسل کے نئے کیمرے بنانے میں مصروف ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.