امریکا سے جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے ایران سفارتی سطح پر سرگرم ہوگیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج چین کا دورہ کریں گے، ایران چین کو امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات پر اعتماد میں لے گا، دوطرفہ تعلقات اور تجارت سے متعلق بھی اہم پیشرفت متوقع ہے۔
واضح رہے کہ عباس عراقچی گزشتہ ہفتے روس کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔