اقتصادی امور ڈویژن نے جولائی سے مارچ کے دوران غیر ملکی امداد اور قرضوں کی رپورٹ جاری کردی۔
اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 19 ارب 39 کروڑ ڈالر تخمینہ میں سے جولائی سے مارچ کے دوران محض 5 ارب 50 کروڑ ڈالر ملے، گزشتہ مالی سال 17 ارب 61 کروڑ ڈالر تخمینہ میں سے جولائی سے مارچ تک 6 ارب 90 کروڑ ڈالر ملے تھے۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ کے دوران 55 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کی بیرونی فنانسنگ حاصل کی گئی، جولائی سے مارچ مالیاتی اداروں سے 2 ارب 82 کروڑ 76 لاکھ ڈالر موصول ہوئے، جولائی سے مارچ باہمی معاہدوں کے تحت 35 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کا قرض حاصل کیا گیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کمرشل بینکوں سے 56 کروڑ ڈالر، نیا پاکستان سرٹیفیکیٹس سے 1 ارب 45 کروڑ ڈالر فنانسنگ حاصل کی گئی، فرانس سے 10 کروڑ 80 لاکھ ڈالر، چین سے 9 کروڑ 91 لاکھ ڈالر، امریکا سے 4 کروڑ ڈالر، سعودی عرب 1 کروڑ 35 لاکھ ڈالرجبکہ جاپان سے 2 کروڑ 88 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ ہو سکی۔