دنیا کی سب سے قدیم بوسٹن میراتھون میں پاکستان کے 2 ایتھلیٹس نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا دیا

0 6

دنیا کی سب سے قدیم بوسٹن میراتھون میں پاکستان کے 2 رنرز فیصل شفیع اور دانش الٰہی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے دونوں ایتھلیٹس نے بوسٹن میراتھون میں پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن کر ریس مکمل کی اور شلوار قمیض میں تیز ترین میراتھون کا ریکارڈ بنا دیا۔

دونوں ایتھلیٹس نے ایک ساتھ اپنی دوڑ شروع کی اور ایک ساتھ 3 گھنٹے 26 منٹ میں اس کو مکمل کیا۔

یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رنر نے 4 گھنٹے سے کم وقت میں شلوار قمیض پہن کر میراتھون مکمل کی ہو۔

ریکارڈ کے بعد جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں دانش الٰہی نے کہا کہ یہ ریکارڈ پورے پاکستان کے نام ہے ، بوسٹن جیسی تاریخی دوڑ میں یہ ریکارڈ بنانا کافی یادگار ہے۔

اس کے علاوہ رنر فیصل شفیع نے کہا کہ یہ سب پاکستان کے بہتر امیج کو اجاگر کرنے کیلئے کیا اور وطن واپس آکر اس کا جشن بھی منائیں گے۔

واضح رہے کہ دنیا کی قدیم ترین بوسٹن میراتھون کے 129ویں ایڈیشن کا مینز ٹائٹل کینیا کے جان کورر نے جیت لیا۔

پچھلے سال کے فاتح سیسے لیما ان فٹ ہونے کے سبب ریس کےدوران دستبردار ہوگئے۔

دوسری جانب ویمنز ایونٹ میں بھی کینیا کی ایتھلیٹ شیرون لوکیڈی کامیاب قرار پائیں اور تیز ترین وقت میں ریس مکمل کی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.