چار صیہونی وزیروں کا مغربی کنارے کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں شامل کرنے کا مطالبہ

0 7

صیہونی حکومت کے چار وزیروں نے کہا ہے کہ مغربی کنارے کو اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں ضم کرلیا جائے۔

چار صیہونی وزیروں نے دیگر مقبوضہ علاقوں سے مغربی کنارے کے الحاق کا مطالبہ ایسی حالت میں کیا ہے کہ جب فلسطینی شہروں اور دیہی علاقوں پر غاصب صیہونی فوجیوں اور صیہونیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

العربی الجدید نیوز سائٹ نے آج پیرکو غرب اردن کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے پر صیہونی فوجیوں اور غیرقانونی طور پر بسائے گئے صیہونیوں کے حملے جاری رہنے کی خبر دی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونیوں نے جنوبی غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک دوکان پر حملہ کرکے اس کو نذرآتش کردیا۔ اسی کے ساتھ صیہونی فوج نے بھی شہر الخلیل کے مغرب میں واقع اذنا قصبے پر حملہ کیا، جنگی گولیاں چلائیں، صوتی بموں کے دھماکے کئے اور فلسطینیوں پر زہریلی آںسو گیس کی شیلنگ کی

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.