غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کےحملے جاری
صیہونی فوج نے ایک بار پھر غزہ کے علاقے خان یونس میں پناہ گزیں کیپموں پر بمباری کی ہے جس میں متعدد فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
آج مغربی خان یونس میں واقع پناہ گزیں کیمپوں پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔ اس حملے کے بارے میں سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس ڈرون حملے میں ایک فلسطینی شہید اور پانچ زخمی ہوگئے ہیں۔
صیہونی فوج کی توپوں نے ایک بار پھر شہر خان یونس کو گولہ باری کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فوج نے مشرقی شہر غزہ میں واقع الزیتون اور الشجاعیہ محلّوں پر گولہ باری جاری رکھی۔
آج صبح اسرائیلی جنگي طیاروں نے رفح شہر میں کئی رہائشی مکانات پر بمباری کر کے انھیں پوری طرح تباہ کردیا جبکہ اس کے ساتھ ہی اس شہر کے شمالی علاقوں پر بھی گولہ باری جاری رہی جنوبی غزہ پٹی میں واقع شہر خان یونس کے المواصی اور بنی سہیلا علاقوں پر آج بھی غاصب صیہونی فوجیوں کی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کم سے کم تین عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔