روم: عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورخے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔
پوپ فرانسس گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گزشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔