تیسری چترال فٹ بال لیگ کا آغاز 26 اگست سے ہو گا
لیگ میں ملک بھر سے 16 ٹیمز کی شرکت، پاکستان آرمی، پاکستان پولیس، افغان ٹی وی، جانباز کلب ژوب، المعراج ٹائیگرز ہزارہ، پاک وطن کلب مردان اور لالک جان سٹارز یاسین شامل
پاکستان آرمی ٹائٹل کا دفاع کرے گی، چترال فٹ بال لیگ کے چیف آرگنائزر کمال عبدالجمیل نے بتایا کہ لیگ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئی ہیں۔
لیگ میں پاکستان آرمی کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ لیگ کا آغاز 2021 میں ہوا تھا ،چترال فالکن نے پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ، 2022 میں کھیلا گیا دوسرا ٹائٹل پاکستان آرمی نے جیتا تھا ۔