سعودی اسرائیل تعلقات میں پیشرفت بڑی بات ہوگی، امریکا
سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات میں پیشرفت امریکا کے مفاد میں ہے،سعودی عرب اور اسرائیل کے ساتھ مشاورت جاری رکھیں گے،امریکا
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ سویلین جوہری افزدوگی یا سعودی اسرائیل تعلقات کے حوالے سے فوری طور پر کسی اعلان کی توقع نہیں ۔
اس سلسلے میں ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات کے لیے سعودی عرب اور اسرائیل سے قریبی مشاورت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔