امریکا کی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کو وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے حکم وینزویلا کے تارکین وطن کی جانب سے دائر مداخلت کی استدعا پر جاری کیا جس میں درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ یہ تارکین وطن گینگ کے اراکین ہیں اور عدالتی فیصلے کے خلاف آخری کامیابی وائٹ ہاوس ہی کی ہوگی، تاہم ٹرمپ انتظامیہ نے یہ نہیں کہا کہ وہ عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ مزید 50 سے زائد وینزویلا کے تارکین وطن کو جبری بیدخل کررہی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی وینزویلا کے 200 سے زائد تارکین وطن اورکلمر گارشیا سمیت السلواڈور کے کئی شہریوں کو السلواڈور کی جیلوں میں بھیجا جاچکاہے۔