اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا ہے، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس اب 19 مئی کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے 19مئی کو ہونے والے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر بھی غور کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چار مئی تک چاروں صوبائی ہائی کورٹس کے لیے نامزدگیاں طلب کرلی گئی ہیں، ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کے لیے 3 سینئر ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز سینارٹی کا تنازع آئینی بینچ میں زیر سماعت ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں آئینی بینچ 22 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔