وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بات استعفوں کی ہے تو پہلے صدر اور چیئرمین سینیٹ استعفیٰ دیں۔
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کینالز کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کی حکومت سے علیحدگی پر ردعمل میں کہا کہ صدر اور چیئرمین سینیٹ کے استعفے کے بعد پھر ان کی دھمکیوں کو سنجیدہ لیں گے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری ایوان صدر اسلام آباد میں موجود ہیں، پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جس کا کام دھمکیوں پر چلتا ہے۔