مودی سرکار کی ایما پر خالصتان تحریک کے رہنما امریکا میں گرفتار

0 9

امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کیلی فورنیا کے شہر سکرامینٹو سے ہرپریت سنگھ نامی بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص ہرپریت سنگھ کا تعلق سکھ علیحدگی پسند جماعت ببر خالصہ انٹرنیشنل ہے اور اس پارٹی کو بھارت میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے۔

2023 کے دوران چندی گڑھ میں ایک پولیس آفیسر پر ہونے والے گرینیڈ حملے میں اس تنظیم کے ایک مقامی رہنما ہرپریت سنگھ کے ملوث ہونے کا الزام تھا۔

بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ہرپریت سنگھ بھارت میں ببر خالصہ انٹرنیشنل کے کارکنوں کو مالی امداد، ہتھیار اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتا تھا۔

ادھر ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ ہرپریت سنگھ غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے انکرپٹڈ ایپلیکیشنز اور "برنر فونز” کا استعمال کرتا رہا۔

خیال رہے کہ یہ گرفتاری امریکا اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

ہرپریت سنگھ فی الحال امریکی وفاقی حراست میں ہیں اور اس کی بھارتی حکام کے ساتھ قانونی کارروائی اور ممکنہ حوالگی پر مشاورت جاری ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.