حماس نے عبوری جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، جامع ڈیل کا مطالبہ
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی کے حوالت سے اسرائیلی تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے تمام اسرائیلی یرغمالی رہا کرنے کے لیے تیار ہے۔
حماس کے سینیر رہنما خلیل الحیہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ میں جنگ کے خاتمے اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کہ رہائی کے لیے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہےلیکن حماس ایک جامع ڈیل چاہتی ہے۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے عبوری جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، خان یونس میں بمباری سے ایک ہی گھر کے 10 افراد جبکہ غزہ سٹی میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غزہ پٹی کے شمال میں پناہ گزین ٹینٹ پر اسرائیلی حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفح میں بھی ایک فلسطینی جان سے گیا۔
صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 34 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔