سپریم کورٹ کا پاناما والیم ٹین کھولنے سے انکار، درخواست نمٹادی

0 115

اسلام آبادسپریم کورٹ نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم دس کھولنے سے متعلق براڈ شیٹ کمپنی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا عالمی ثالثی کے لیے والیم دس کھولنے کا کہا گیا تھا تاہم ثالثی کا عمل مکمل ہوچکا ہے اب یہ درخواست غیر موثر ہوچکی۔

براڈ شیٹ کمپنی کی پاناما جے آئی ٹی کے والیم 10 تک رسائی سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

براڈ شیٹ کمپنی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ پاناما جے آئی ٹی والیم 10 میں ایسا کیا ہے کہ اسے خفیہ رکھا جائے؟ آرٹیکل 19 اے کے تحت عوام کا حق ہے کہ وہ دیکھیں کیسے ملک کو لوٹا گیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے پوچھا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے پاناما فیصلے میں والیم دس کے بارے میں کوئی آبزوریشن دی تھی؟ ہم اس طرف نہیں جائیں گے۔

پاناما کیس میں ملک کے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا، آپ کو والیم 10 ثالثی کورٹ میں کارروائی کے لیے چاہیے تھا، وہاں معاملہ نمٹ چکا اب تو آپ کی درخواست غیر موثر ہو گئی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ براڈ شیٹ کو نیب نے 28 ملین ڈالر ادا کر دیے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا اس معاملے پر آپ 184 تین کے تحت ہی درخواست لا سکتے ہیں مگر آپ مسٹر اسٹورٹ کے کندھے پر رکھ کر مفاد عامہ کی بات نہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.