شہر قائد میں نان چپاتی کے نئے نرخ مقرر کر دیئے گئے۔
کمشنر کراچی کے مطابق چپاتی 100 گرام 10 روپے میں فروخت کی جائے، تنور مالکان نرخ نامہ فوری نمایاں جگہ آویزاں کریں۔
نئے ریٹس کے مطابق 120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگا، 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے، 180 گرام نان کی زیادہ قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نرخ نامہ ہر دکان پر لازمی آویزاں کیا جائے، خلاف ورزی پر فوری سختی سے ایکشن لیا جائے گا، نان چپاتی نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا گیا۔