روسی خلائی مشن لیونا 24 چاند کی سطح سے ٹکرا کر ناکام
1976 کے بعد روس نے ایک جدید خلائی جہاز چاند پر روانہ کیا تھا جس نے پہلے چاند کے گرد مدار میں چکر کاٹے۔ اسے چاند کے ایک گڑھے کے قریب اترنا تھا
50 برس بعد روس کی جانب سے چاند تک روانہ کیے جانے والا لیونا 25 مشن آخری لمحات میں قمری سطح سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے۔بوگیوسلوفسکی کریٹر قمری قطبِ
جنوبی پر موجود ہے
800 کلوگرام وزنی لیونا 25 کو گزشتہ جمعے کو خلا میں روانہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دھیرے دھیرے وہ چاند کی جانب بڑھا اور اب اس کے مدار کا باسی بن چکا تھا۔
اس کے اہم مشن میں چاند پر پانی کی تلاش شامل تھی لیکن مٹی کی ساخت کی کیمیائی آزمائش اور نمونے جمع کرنے کا کام بھی اس کے ذمے تھا۔