ملک میں سونا سستا ہوگیا
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز اسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 3326 ڈالر فی اونس ہے۔