کیا رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا کیساتھ شادی کرلی؟

0 10

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کرسٹیانو رونالڈو سے شادی کی افواہوں کو جنم دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔

گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انگلیوں میں ایک انگوٹھی کی تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن پر صرف ایک ہارٹ (یعنی دل) کا ایموجی بنا ہوا تھا۔

رونالڈو کی گرل فرینڈ کی جانب سے تصویر شیئر کرنے کو کئی صارفین نے دونوں کے درمیان طویل عرصے سے قائم رشتے کو شادی یا منگنی کا رنگ دیا ہے تاہم کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

رونالڈو اور جارجینا 2016 سے ساتھ ہیں جبکہ انکے کُل 5 بچے ہیں، جس میں 2 بیٹیاں اور 3 بیٹے شامل ہیں۔

قبل ازیں ایک انٹرویو میں جارجینا روڈریگز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم دونوں اپنے تعلقات کو پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں، جب مناسب وقت آئے گا، سب کو پتہ چل جائے گا۔

دوسری جانب معروف فیشن تجزیہ کار ایلینا گارشیا کا کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی ڈائمنڈ-ایمبرڈ ڈیزائن کی ہے جو عام طور پر منگنی/شادی کے موقع پر پہنی جاتی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.