خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی ورکنگ گروپ برائے انسانی حقوق قائم کر دیا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا انسانی حقوق ورکنگ گروپ کے سربراہ ہوں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر سیکرٹریز ورکنگ گروپ کا حصہ ہوں گے۔
قانون، پارلیمانی امور اور نسانی حقوق کے محکمہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورکنگ گروپ انسانی حقوق کے تحفظ، فروغ اور نفاذ کو یقینی بنائے گا۔
اس کے علاوہ ورکنگ گروپ انسانی حقوق کے عہد ناموں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا، ایکشن پلان برائے انسانی حقوق پر بروقت اقدامات کو فروغ دینا بھی ورکنگ گروپ کی ذمہ داری ہو گی۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ کی پالیسی کیلئے سفارشات پیش کرنا بھی گروپ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔