پیپلزپارٹی کی کینالز منصوبہ برقرار رکھنے پر حکومت سے الگ ہونے کی دھمکی

0 7

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کینالز منصوبہ برقرار رکھا گیا تو ہم حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینالز کا مسئلہ صرف سندھ نہیں پورے ملک کیلئے انتہائی اہم ہے، وزیراعظم وہی فیصلہ کریں گے جو سب کیلئے بہتر ہوگا۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کینالز کا معاملہ ہماری ریڈ لائن ہے، مطالبہ کرتا ہوں کینالز پراجیکٹ کو ختم کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.