این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کا سرکاری نتیجہ جاری، پیپلز پارٹی کی امیدوار کامیاب قرار

0 9

ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لےکر کامیاب رہیں۔

سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار لال چند مالہی 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی کو جیالوں کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے آج حیدرآباد میں جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب آزاد امیدوار لال چند مالہی نے الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہوئے ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا اور آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.