حیدر آباد میں ریلوے ٹریک پر ویڈیو بناتی 2 لڑکیاں ٹرین کی زد میں آکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد میں آٹوبھان روڈ کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 2 لڑکیاں ریلوے ٹریک پر ویڈیو بنارہی تھیں کہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں لڑکیاں نجی کالج میں زیرتعلیم تھیں، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔