کسان کی معیشت تباہ کریں گے تو ملکی معیشت تباہ ہوگی: شاہد خاقان عباسی

0 8

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ اس سال کم گندم پیدا ہوگی، آپ کو گندم دسمبر میں منگوانی پڑے گی، حکومت کو کسان کی بات سننا پڑےگی، کسان کی معیشت تباہ کریں گے تو ملکی معیشت تباہ ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کسان کاشت کرکے گندم رکھ چکا ہے لیکن خریدار نہیں ہیں، حکومت کو سوچ سمجھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔

شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے بلوچستان مییں سڑکیں بنانے کے اعلان پر بھی تنقیدکی اور کہا کہ یہ عجیب سوچ کی حکومت ہے، حکومت یہ چھوٹے چھوٹے تماشے کرکے ملک چلانا چاہتی ہے، پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کی سڑک بنانے کی بہت گنجائش ہے، پی ایس ڈی پی سے سڑکیں بنائیں، سکھر سےکراچی تک موٹر وے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ڈیزل کی اسمگلنگ ہو رہی ہے جس نے تیل کا نظام تباہ کیا، اسلام آباد میں لوگ موجود ہیں جو 40 روپے منافع پر پیٹرول بیچتے ہیں، دو مرتبہ حکومت نے پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم نہیں کی، پیٹرول ڈیزل کی قیمت کم نہ کرنے کا اثر بھی کاشت کار پر پڑتا ہے، دنیا میں تیل کی قیمت کم ہوگئی لیکن پاکستان میں نہیں ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.