امریکا یورپ تجارتی کشیدگی، اطالوی وزیرِ اعظم واشنگٹن پہنچ گئیں

0 9

امریکا اور یورپ کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کے ارادے سے اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی واشنگٹن پہنچ گئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی وزیرِ اعظم جارجیا میلونی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں یورپی اشیاء پر امریکی ٹیرف سے متعلق بات کریں گی، اس حوالے سے جاپانی وفد نے بھی امریکا میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، ٹرمپ سے ٹریف معاملات پر بات چیت ہوئی۔

صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر ملاقات کی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا ”جاپانی وفد سے ملاقات ایک بہت بڑا اعزاز تھی“۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے امریکی ٹیرف کے جواب میں 25 فیصد ڈیوٹی عائد کر دی ہے۔ امریکی مصنوعات پر جوابی تجارتی اقدامات کے تحت 25 فیصد ٹیرف اطلاق 15 اپریل سے ہوچکا ہے۔

یورپی یونین کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ٹیرف پر امریکا پر تجارتی جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ یورپی یونین کے ممالک 15 اپریل سے امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی وصول کرنا شروع کر دیں گے لیکن امریکا متوازن تجارتی تعلقات پر راضی ہوتا ہے تو ٹیرف معطل بھی کیا جا سکتا ہے۔

جی سیون ممالک نے عالمی مالیاتی استحکام کیلئے تعاون کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ جاپان نے بھی عالمی مالیاتی استحکام کیلئے کینیڈا کی سربراہی میں جی سیون ممالک سے اظہاریکجہتی کیا ہے۔ جاپانی وزیرخزانہ نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کر کے مکمل ساتھ دینے کا یقین دلایا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.