روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد اور پائیدار حل فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران روس اور قطر کے درمیان 2 ارب ڈالر سے زائد کے دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر قطری امیر شیخ تمیم نے اسرائیل فلسطین مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر امن ناممکن ہے۔
دوسری جانب روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے بھی اسرائیل فلسطین مسئلے کا واحد اور پائیدار حل فلسطینی ریاست کے قیام کو قرار دے دیا۔
دونوں رہنماؤں نے شام کو آزاد، خودمختار اور متحد ریاست بنانے کی مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا۔