ملک میں فی تولہ سونا ساڑھے 3 لاکھ روپےکا ہوگیا

0 8

سونے کی قیمت مسلسل تیسرے روز اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کے ساتھ3329 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.