امپائرز سے بدتمیزی پر حماد اعظم پر بڑا جرمانہ عائد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) گریڈ ٹو کے ٹورنامنٹ میں شریک کنگز مین ٹیم کے کپتان حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
حماد اعظم وننگ ٹرپل نائن اسپورٹس کے خلاف میچ میں آؤٹ دینے پر غصہ میں آگئے۔ذرائع کے مطابق حماد اعظم نے فیلڈ امپائرز کے بعد میچ ریفری سے بھی بدتمیزی کی۔
جس کے بعد فیلڈ امپائرز رفیق احمد اور عبدالکریم نے میچ ریفری کو رپورٹ کردیا، میچ ریفری نے حماد اعظم اور کنگز مین کے منیجر کو طلب کیا۔
حماد اعظم نے میچ ریفری علی گوہر سے بھی آفیشل میٹنگ میں بھرپور بدتمیزی کی، جس پر میچ ریفری نے حماد اعظم پر 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔