چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
بیکرز اور تاجروں نے 900 گرام برانڈڈ پیک میں 100 روپے اور کھلی چائے پتی میں 200 روپے فی کلو ک تک اضافہ کر دیا۔
اس حوالے سے تاجروں کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران روپے کی قدر میں بڑے پیمانے پر کمی اور عبوری حکومت کے قیام کے تحت جاری گراوٹ نے کالی چائے پتی کی درآمد کی زمینی قیمت پر منفی اثر ڈالا ہے۔
نگران حکومت کے قیام کے بعد سے، انٹربینک مارکیٹ میں گرین بیک ریٹ 2.9 فیصد یا 8.64 روپے کے اضافے سے 297.13 روپے تک پہنچ گیا۔
مالی سال 23 میں چائے کی درآمدات مالی سال 22 میں 626 ملین ڈالر (253,748 ٹن) سے کم ہو کر 569 ملین ڈالر (231,449 ٹن) پر آگئی، جو کہ مالی سال 22 میں اوسط فی ٹن میں 2,467 ڈالر سے 2,458 ڈالر پر معمولی کمی دکھا رہا ہے۔