فیفا ویمنز ورلڈ کپ، سپین پہلی بار عالمی چیمپئن بن گیا
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونیوالے فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے فائنل میں سپین نے انگلینڈ کو ایک صفر سے شکست دی، سپین کی جانب سے واحد گول اولگا کارمونا نے 29ویں منٹ میں کیا۔
انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جبکہ سپین نے سوئیڈن کو شکست دیکر پہلی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
قبل ازیں چار بار کی فاتح امریکی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں سوئیڈن کے ہاتھوں پینلٹی ککس پر ایونٹ سے آؤٹ ہوئی جبکہ سوئیڈن کی ٹیم کو سیمی فائنل میں سپین نے شکست دی۔
دو بار کی چیمپئن جرمنی اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے راؤنڈ میں جبکہ دوسری میزبان آسٹریلوی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھیں ۔